سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن کا  صوبہ بھر سے 72 اساتذہ کو تربیت کیلئےجاپان بھجوانے کافیصلہ۔ ہر ضلع سے دو اساتذہ کو تربیت کیلئے جاپان بھجوا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر ہے کہ  محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ بھر سے 72 اساتذہ کو تربیت کیلئےجاپان بھجوائے گا۔ ہر ضلع سے دو اساتذہ کو جاپان بھجوا جائے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری نے مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں پنجاب کے تمام سی ای اوز کو منتخب اساتذہ کے نام فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ ٹریننگ کیلئے 2 سے 3 ہفتے جاپان میں قیام کریں گے۔

ٹریننگ میں  بچوں کو پڑھانے کے جدید طریقے سکھائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق منتخب اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں ٹریننگ پر بھیجا جائے گا۔