(وردہ ریاض ) زندہ دلان لاہور تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بارش کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا انتظار سبھی کو ہوتا ہے لیکن اس سال سردی کی شدت کم رہی ، دسمبر اور جنوری کے مہینے بھی زیادہ ٹھنڈ نہ لاسکے۔ جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں، ویسے ہی سردی بھی ختم ہوتی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم از کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 50 فیصد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل منگل کے روز بارش کی نوید بھی سنا دی۔