سٹی 42 : لاہور کے علاقے سبزازار میں بنائے گئے ماڈل بازار میں رمضان ریلیف دیا جا رہا ہے، آلو ، پیاز ، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں میں بھی 5 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔
شہریوں کو چینی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے وصول ہو نےلگی۔ اس کے علاوہ دس کلو آٹا 850 میں فروخت ہونے لگا۔
سیب ایرانی 395، کیلا درجہ اول 230 روپے درجن، کینو220 میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 5 روپے کا فرق ہے۔
شہریوں کی جانب سے ریلیف مزید بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے ۔