ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیتی پرواز کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

تربیتی پرواز کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

 بھارتی اخباردی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا،تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا،پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا،انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔

 بھارتی میڈیا کےمطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا،دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔