ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزم گرفتار

 انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزم گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو چھاپہ مار کارروائیوں میں نارووال ، سرگودھا اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت اللہ دتہ رشید، محمد اکرام ، محمد اویس ، محمد ایاز ، طیب سہیل اور انصر خان کے نام سے ہوئی، تمام ملزموں نے شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزم منظور احمد اور محمد ایاز نے شہری کو رومانیہ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے۔ جبکہ ملزم طیب نے شہری کو برطانیہ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 30 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ ملزم انصر خان نے شہری کو یو اے ای بھجوانے کے لئے 3 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے جبکہ ملزم اللہ دتہ رشید اور اور محمد اکرم کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اکرام گزشتہ 20 سال سے مفرور تھا جبکہ ملزم اللہ دتہ گزشتہ 6 سال سے مطلوب تھا، ملزم اللہ دتہ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ایک لاکھ روپے جبکہ محمد اکرام نے 94 ہزار روپے سے زائد وصول کئے تھے۔