ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کبریٰ خان اور گوہر رشید کی رسمِ مایوں کے حسین لمحوں کی ویڈیو وائرل

 کبریٰ خان اور گوہر رشید کی رسمِ مایوں کے حسین لمحوں کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: دوستی کو محبت میں بدلنے والی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی رسمِ مایوں کے حسین لمحوں کی  ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر فینز کے دل جیت لیے۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی اور گوہر رشید کی رسمِ مایوں کی فلمی و رومانوی  ویڈیو شیئر کی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس تقریب کی ویڈیوکبریٰ خان نے "مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ ساری خوشیاں ہماری ہیں" کے کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھی فنکاروں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں کبریٰ خان نے روایتی مایوں کی دلہن بنتے ہوئے زرد چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ اور دوپٹہ پہنا۔کبریٰ خان کو پھولوں سے تیار کیے گئے زیور نے مزید حسن بخش دیا اور ان کے لُک کو مکمل کردیا۔اس موقع پر گوہر رشید نے آسمانی قمیص ٹراؤزر پہنا جس کے ساتھ ہلکی پیلی واسکٹ پہن کر اپنے لُک کو مکمل کیا۔

گوہر رشید کی جانب سے بھی شیئر  کی گئی تصاویر میں صرف دلہا دلہن ہی نہیں بلکہ دونوں کی خوشی میں شریک ہونے والے مہمان بھی نظر آئے۔شادی کی تقریبات کے آغاز سے مومل شیخ اور شہزاد شیخ سب سے زیادہ پیش پیش رہے اور یہی مایوں کی تقریب میں بھی دیکھا گیا۔علاوہ ازیں بلال عباس کے ساتھ گوہر رشید نے اپنی خاص تصویر شیئر کی جو بلال عباس کے فینز کو بھی متوجہ کر گئی جبکہ عائشہ خان، سبینا سید اور سدرہ نیازی بھی تقریب کی رونق بڑھاتی دکھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ  کبریٰ خان اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے تو ہر زبان زدِ عام تھے ہی لیکن 2025 کے آغاز سے دونوں کی شادی کے چرچے ہوتے دکھے۔دونوں طویل عرصے سے گہرے دوست ہیں لیکن چند سال سے فینز کو یہ شک تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں لیکن اسٹار جوڑی اس بات کو قبول نہیں کر رہی تھی۔شادی کی تاریخ قریب آتی دیکھ کر دونوں نے 6 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اپنی جلد شادی کا اعلان کردیا لیکن تاریخ نہیں بتائیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی سے کیا گیا جس کے بعد اسٹار جوڑی اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ مکّہ روانہ ہوگئے جہاں 12 فروری کو خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ 19 فروری کراچی میں سب سے پہلے دونوں کے مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد 20 فروری کو منعقدہ شیندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسٹار جوڑی کے شیئر کرنے سے پہلے ہی متعدد ذرائع سے وائرل ہوتی دکھیں۔