ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، کرکٹ پہلے؛ دولہا شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے آگیا

دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، کرکٹ پہلے؛ دولہا شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں:دنیائےکرکٹ کادوسرابڑا میلہ، چوتھےمیچ کی میزبانی آج لاہورکرےگا، آج کامیچ گروپ بی کی ٹیموں کے مابین ہوگا، لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ کی رونقیں بحال، کرکٹ کے بخار میں مبتلا دولہا اپنی شادی چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں پر اس کھیل کا جنون سوار ہے، 28 سال بعد لاہور میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر بچے، بڑے، خواتین سبھی خوشگوار موڈ میں ہیں اور آج کے میچ کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

ضلع جھنگ کا دولہا اپنی برات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے کرکٹ پہلے شادی بعد میں،

دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا ضروری ہے۔