ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ پاک، بھارت میچ کون جیتے گا؟ حیران کن پیشگوئی

 چیمپئنز ٹرافی 2025؛ پاک، بھارت میچ کون جیتے گا؟ حیران کن پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت میچ کے لیے آئی آئی ٹی بابا کی نئی پیش گوئی کے بعد شائقین دنگ رہ گئے۔

بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیش گوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے، ان کے دعوے نے ناصرف مداحوں کو حیران بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس کا تانتا بند گیا ہے۔

بھارتی شائقین بابا کی پیش گوئی سے ناراض ہیں جیسے جیسے پاک بھارت میچ قریب آرہا ہے لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں،آئی آئی ٹی بابا عرف ابھے سنگھ کی ایک پیش گوئی نے ہندوستانی شائقین کو شدید بے چینی میں مبتلا کردیا ہے۔

مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا نے کہا کہ ’’میں تم کو پہلے سے بول رہا ہو، کہ اس بار انڈیا نہیں جیتے گا‘‘ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس سے حامیوں میں غصہ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

بابا سے پیشن گوئی کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ اس پر ثابت قدم رہے اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں نے منع کردیا ہے کے نہیں جیتتے تو نہیں جیتتے اب کیا بھگوان بڑے ہو یا تم بڑے ہو؟

 بابا ابھے سنگھ  کے ماضی کے کچھ دعوؤں میں ہندوستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت میں لے جانا شامل ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری بروز اتوار کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔