انتخابات میں ہونیوالی چوری پر آرٹیکل 183 کے تحت سپریم کورٹ جارہے ہیں، شیر افضل مروت

انتخابات میں ہونیوالی چوری پر آرٹیکل 183 کے تحت سپریم کورٹ جارہے ہیں، شیر افضل مروت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ : پی ٹی آئی رہنما  شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی چوری پر آرٹیکل 183 کے تحت سپریم کورٹ جارہے ہیں، ہم کافی تعداد میں سپریم کورٹ میں پٹیشن کرنے جارہے ہیں۔ 

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے جیل سپرنٹنڈنٹ کا رویہ غیر مناسب ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بدکلامی بھی کی ہے۔ عمر ایوب اور چند وکلاء کے علاوہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت خی درخواست دائر کروں گا۔ 
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مزید یہ اندیشے مستحکم ہو گئے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا جارہا ہے۔ ہماری فہرستوں کو رد کرنے کا خدشہ ہے، ہمیں قومی اسمبلی میں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابات میں ہونے والی چوری پر آرٹیکل 183 کے تحت سپریم کورٹ جارہے ہیں، انصاف کا عدالتوں میں فقدان ہے، شکایت کرنے والوں کو اٹھایا جارہا ہے۔ ہم کافی تعداد میں سپریم کورٹ میں پٹیشن کرنے جارہے ہیں۔ 
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عہدوں کی بندر بانٹ کر دی ہے، ہمارے مینڈیٹ کے تحت اگر یہ حکومت میں بیٹھے ہم ان کو بیٹھنے نہیں دیں گے۔ اس دفعہ کی اپوزیشن میں کافی پڑھے لکھے وکلاء بھی شامل ہیں۔ میاں شہباز شریف یہ لکھ لو کہ آپ شیروں کی قطار میں پائے جائیں گے، اگر ہمیں زبردستی اپوزیشن میں بیٹھا گیا تو ایک ایک لقمے کا حساب ہو گا۔ صدر زرداری جیسے مستند چور کو اگر صدر کے عہدے پر لگایا گیا تو پاکستانیوں کی توہین ہو گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈٹ کر کھڑے رہو، ہم استقامت کے ساتھ ان کا مقابلہ کروں گا۔ بشری بی بی کے ساتھ رکھے گئے رویے پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں، بنی گالہ کی جیل میں بشری بی بی کے ساتھ نالاں رویہ رکھا گیا ہے، ان کی خوراک ناقص رکھی گئی، بشری بی بی کو ایک کمرے تک محدود کر دیا گیا، سامان تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔ بشری بی بی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رنجش میں مبتلا کیا گیا۔