پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے آخری اوور میں کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق  ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 8 کے گیارہویں میچ  میں  ملتان سلطانز  اور کراچی کنگز مد مقابل آئے ، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے  ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم  ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی سینچری اور اوپننگ بلے باز شان مسعود کی شاندار نصف سینچری کی بدولت  2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ،جس کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 193رنز بنا سکی ۔

 ملتان سلطانز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو اوپننگ کیلئے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود میدان میں اترے، شان مسعود 85 رنز کے مجموعی سکور پر 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر عمران طاہر کے ہاتھو ں کیچ آوٹ  ہو گئے ،  ا ن کے بعد روسو میدان میں اترے ،جو 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آخری اوور میں عماد وسیم کو کیچ تھما بیٹھے ، جبکہ محمد رضوان 64 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

واضح رہے کہ محمد رضوان پی ایس ایل سیزن 8 کے اب تک کے ٹاپ سکورر ہیں، وہ اب تک 5 میچز میں 329 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سینچری اور 2 ففٹیز  شامل ہیں۔

  پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز اب تک 4 میں سے 3 میچز  میں فتح کیساتھ  پہلے نمبر پر براجمان ہے ، جبکہ کراچی کنگز 4 میں سے صرف ایک فتح کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer