توہین عدالت، سیکرٹری بلدیات سے جواب طلب

توہین عدالت، سیکرٹری بلدیات سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: محکمہ بلدیات کے فنانس افسر کی معطلی اور تبادلے پر عملدرآمد روکنے کے ہائیکورٹ کے حکم پر بھی عمل نہ ہوسکا، ہائیکورٹ نے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے محکمہ بلدیات کے فنانس افسر چوہدری محمد اسلم کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ درخواستگزاراوکاڑہ میں تعینات تھا، معطل کرکےلاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات کو تبادلے کے خلاف اپیل کی، تاہم داد رسی نہیں ہوئی،جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے درخواست گزار کی معطلی اور تبادلے کے حکم پرعمل درآمد روکتے ہوئےسیکرٹری بلدیات کو زیر التواء اپیل پر فیصلے کا حکم دیا تھا۔ تاہم عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت سے عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔