لاہور کا معروف سکول نیب کے ریڈار پر آگیا

لاہور کا معروف سکول نیب کے ریڈار پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: امریکن انٹرنیشنل سکول کو غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس، نیب لاہور نے انکوائری پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

 نیب نے محکمہ بورڈ آف ریونیو اور سیٹلمنٹ کمیشن سے اراضی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق امریکن انٹرنیشنل سکول کو 59 کنال 2 مرلہ اراضی کی الاٹمنٹ مبینہ غیر قانونی طور پر کی گئی۔2007 میں ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ پراپرٹی متروکہ وقف املاک کی ملکیتی ہونے کے باعث بورڈ آف ریونیو کے دائرہ کار میں نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے اراضی کی فروخت 6 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے کی۔ پراپرٹی کی منتقلی اور فروخت کیلئے کسی قسم کی اوپن آکشن کا بندوست نہیں کیا گیا، مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ڈسپوزل آف اربن پراپرٹی 1977 کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 1ارب10کروڑ روپے کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔یہ فنڈز آج سے سکول مالکان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پارٹنر سکولوں کی سفارشات پر ڈراپ آؤٹ بچے، نئے داخل ہونے والے اور ایسے بچے جن کا نادرا کے ذریعے اکتوبر 2020میں تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ان تمام بچوں کے بقایا جات کی مد میں 1ارب 80کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کو تمام بقایاجات جنوری اور فروری 2021کی ادائیگیاں بھی کر دی جائیں گی۔