لاہور کی سڑکوں پر کتوں کی دہشت، مزید 48 افراد شکار

لاہور کی سڑکوں پر کتوں کی دہشت، مزید 48 افراد شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) آوارہ کتے شہریوں کیلئے بلائے جان، 24 گھنٹوں میں مزید 48 شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل، ضلعی حکومت آوارہ کتوں کی تلفی میں دعوؤں کے باوجود مسلسل ناکام ہے۔

شہر میں آوارہ کتے بدستور درد سر بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 48 شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوشش کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کارگر ثابت نہیں ہوسکی ہے اور رواں برس کے دوران اب تک شہر میں کتوں کے کاٹنےساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔