فلم منی بیک گارنٹی کے گانوں کی تفصیل سامنے آگئی

 فلم منی بیک گارنٹی کے گانوں کی تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) معروف اداکار فیصل قریشی کی فلم منی بیک گارنٹی کے گانوں کے حوالے سے تفصیلات  منظر عام پر آگئیں۔

 فلم چار گانوں پر مبنیٰ ہے جن میں پارٹی نمبرکمی نہ ہو ڈانس نمبر دل پے حکومت ہے جس میں آواز کا جادو کرن وسیم رضا، تحسین وجاہت چشتی اور اصفر حسین نے جگایا ہے۔

سیچوایشنل ٹریک پیسہ کو شہزاد رائے نے گایا ہے اور چوتھا گانا ٹائٹل ٹریک ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ ٹائٹل ٹریک کے بول فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی نے لکھے ہیں، فلم میں کوریوگرافی کے فرائض سونو ڈینجریس اور وہاب شاہ سرانجام دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، افضل ریمبو، گوہر رشید، کرن ملک، جاوید شیخ، علی سفینہ اور شایان خان شامل ہیں، فلم عیدالفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer