ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا ایسوسی ایشن آف ایپکا یونٹ انتخابات، فاونڈرز گروپ فاتح

ٹیوٹا ایسوسی ایشن آف ایپکا یونٹ انتخابات، فاونڈرز گروپ فاتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹیوٹا ایسوسی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات میں فاونڈرز گروپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی، راو فیض صدر اور رانا ارشد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ایسوسی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ فاونڈرز گروپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ راو فیض 236 ووٹ لے کر صدر ، رانا ارشد 201 ووٹ لیکرر جنرل سیکرٹری ، پرویز مسیح ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،محمد طفیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔  فرمان علی ، جاوید خان اور ممتاز حسین سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ رب نواز فیاض احمد اور الزمان حسین نائب صدر کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔

جبکہ محمد حسین خزانچی ، تنویر احمد پریس سیکرٹری اورعرفان یاسین آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمشنر اطہر نقوی کا کہنا ہے کہ تمام باڈی 2 سال کیلئے منتخب ہوئی ۔ آئندہ الیکشن 2020 میں ہوگا۔ انصاف گروپ کا کوئی بھی امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کرسکا۔