ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ کی گرفتاری آئینی اور سماجی حقوق کی خلاف ورزی نہیں: نیب

احد چیمہ کی گرفتاری آئینی اور سماجی حقوق کی خلاف ورزی نہیں: نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کسی صورت آئینی اور سماجی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو قانون کےمطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

 نیب ترجمان کے مطابق نیب ہرشخص کی عزت نفس ملحوظ خاطر رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ احد چیمہ کو عزت و احترام کے ساتھ وارنٹ دکھانے کے بعد نیب آفس منتقل کیاگیا اور ان کو قانون کے مطابق ادویات خوراک اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان کےمطابق احد چیمہ پر کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ گناہ اور بے گناہی کا فیصلہ متعلقہ عدالت نے کرنا ہے۔ عہدہ خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہونیب کے قانونی راستے کی دیوار نہیں بن سکتا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ ممکن نہیں ہے۔