نابینا افراد کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے مذاکرات کامیاب، دھرنا اختتام پذیر

نابینا افراد کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے مذاکرات کامیاب، دھرنا اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: نابینا افراد کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے مذاکرات کامیاب، چار دنوں بعد مظاہرین کا دھرنا ختم،   مال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی مصروف شاہراہ مال روڈ کلب چوک پر نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے لئے احتجاجی دھرنا چار دنوں سے جاری تھا۔ جوکہ چوتھے روز  کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیاگیا۔

نابینا افراد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے مذاکرات ہوگئے ہیں۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولراور بے روزگاروں کو ڈیلی ویجز پر نوکری دی جائے گی۔ ایس پی صفدر رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کے اپنے متعلقہ افسران سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے احتجاج ختم کیا ہے۔