ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس؛ ایس پی ایڈمن کی سیٹ ایس ایس پی کی سیٹ میں اپ گریڈ

لاہور پولیس؛ ایس پی ایڈمن کی سیٹ ایس ایس پی کی سیٹ میں اپ گریڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب حکومت نے لاہور پولیس میں 3ایس پیز کی سیٹوں کو اپ گریڈ کرنے اور 4ایس پیز کی نئی سیٹوں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےلاہورکےایس پی ایڈمن ،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اور ایس پی سکیورٹی ون کی سیٹ کو بھی کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ لاہورمیں ایس پی سی آئی اے کی ایک اور سیٹ جس کے بعدایک ایس پی سی آئی اے نارتھ اور ایس پی سی ائی اے ویسٹ ہوں گے۔ ایس پی ہیڈ کواٹر ز ٹریفک کی نئی سیٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایس پی چیف سکیورٹی ہائی کورٹ اور ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اپ گریڈ ہونے والی سیٹوں کو آئندہ مالی سال میں فنکشنل کیا جائے گا، ان نئی سیٹوں پر 582ملین اخراجات آئیں گے۔ یاد رہے کہ ان سیٹوں کے لیے سی سی پی او لاہور امین وینس نے 6ماہ قبل ان سیٹوں کی منظوری کی سمری بھجوائی تھی۔