آئی جی پنجاب نے پولیس کے 135 ڈی ایس پیز کا ریکارڈ طلب کرلیا

آئی جی پنجاب نے پولیس کے 135 ڈی ایس پیز کا ریکارڈ طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پرترقی کے لیے آئی جی پنجاب نے 135افسران کاریکارڈ پنجاب بھرسے طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکی جانب سے135 ڈی ایس پیز کا سروس ریکارڈ اور کریمنل ریکارڈ سی سی پی اولاہورسمیت پنجاب بھر کے آرپی اوزسےطلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ صوبہ بھر سےڈی ایس پیز کا مکمل ریکارڈ ملنے کے بعد محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں تمام آرپی اوزکو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ڈی ایس پیز کا ریکارڈ یکم مارچ تک ڈی آئی جی ہیڈ کواراٹر کوبھجوادیا جائےاس کے بعد معیار پر پورا اُترنے والے ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی جائے گی اوراجلاس آئی جی پنجاب کی زیرصدارت میں سی پی اومیں منعقدکیاجائے گا۔