ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات کل سے شروع

حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات کل سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا۔ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری بعد از عصر رسم چادر پوشی ادا کریں گی۔

حضرت بی بی پاکدامن سلام اللہ علیہا کے سالانہ عرس کی تقریبات کل شروع ہوں گی، تین روزہ تقریبات کا آغاز رسم غسل و چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا، صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری کی اہلیہ چادر پوشی کریں گی، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری بعد از عصر رسم چادر پوشی ادا کریں گی۔

 مینجر بی بی پاکدامن دربار شیخ جمیل نے بتایا کہ تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ زائرین کی جامہ تلاشی کے بعد دربار میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی، احاطہ دربار میں محفل نعت ﷺ بھی منعقد کی جائیگی۔