ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمبہ ہاوس لاہور میں وزیراعظم کا کیمپ آفس قائم

چمبہ ہاوس لاہور میں وزیراعظم کا کیمپ آفس قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چمبہ ہاوس لاہور میں وزیراعظم کا کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں وہ اپنی سیاسی مصروفیات رکھیں گے۔

 ذرائع کے مطابق چمبہ ہاوس لاہور کے ایک بلاک کو وزیراعظم کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا، کیمپ آفس کی سیکیورٹی اور اخراجات پی ایم ہاوس دیکھے گا۔ چمبہ ہاوس کے 6 کمرے وزیراعظم آفس کیلئے مختص کیے گئے ہیں، چمبہ ہاوس کا صرف 10 فیصد حصہ پی ایم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعے سے پیر تک لاہور میں اپنی مصروفیات رکھتے ہیں، کیمپ آفس لاہور میں وزیراعظم اپنی سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں اور مصروفیات رکھیں گے۔

 2022 سے لے کر اب تک وزیراعظم نے کوئی اور کیمپ آفس نہیں رکھا تھا، چمبہ ہاوس لاہور وزارت ہاوسنگ کے ماتحت ہے۔