سٹی42: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے انتہائی قریبی جنرل کار بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔
پوتن کے قریبی روسی فوجی جنرل کی موت، کار میں بیٹھتے ہی ہوا دھماکہ
ماسکو میں روسی حکومت کے حکام نے بتایا ہے کہ جنرل سروروف کہیں جانے کے لئے ماسکو میں اپنے اپارٹمنٹ سے نکل کر کہیں جا رہے تھے، وہ اپنی کار مین سوار ہوئے ہی تھے کہ کار بم دھماکے سے پھٹ گئی۔ حکومتی تفتیش کار یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ دھماکہ کس طرح ہوا۔ ابتدائی اندازہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کار میں پہلے سے پلانٹ کی گئی دھماکہ خیز ڈیوائس کے پھٹنے سے ہوا۔
