(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ گرگئی۔
باغ کے حلقہ شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان آج مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
سردار میر اکبر خان آج باضابطہ طور پر ن لیگ میں شامل ہوں گے،وہ شمولیت کا اعلان وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے،وفاقی وزراء اور ن لیگ آزاد کشمیر کی قیادت پریس کانفرنس میں شریک ہوگی۔
سردار میر اکبر خان چار بار رکن اسمبلی اور متعدد بار وزیر رہ چکے ہیں، 2021 کے انتخابات میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی،وہ ماضی میں دو بار مسلم لیگ (ن) اور ایک بار مسلم کانفرنس اور ایک بار پی ٹی آئی سے منتخب ہوئے تھے۔