ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت کی تیاریاں، پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار

لاہور میں بسنت کی تیاریاں، پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں بسنت کی تیاریاں ،پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار، شہر میں 40 مقامات کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔

ریڈ زون پتنگ بازی سے جانی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے، ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ابھی سے موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کیلئے ناکہ بندیاں کی جائیں گی، ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپوٹیشن اجازت آنے کے بعد کی جا سکے گی ۔ 

تاحال شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپوٹیشن پر پابندی عائد ہے، حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد پتنگ سازی کی اجازت ہو گی،ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔