ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بڑا عالمی اعزاز حاصل

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بڑا عالمی اعزاز حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 اسٹار رینکنگ حاصل کر لی ہے، اسکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 3 اسٹار ایئر پورٹ قرار دے دیا۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفے، ریسٹورنٹ اور ڈیوٹی فری شاپس سے ایئر پورٹ رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی رینکنگ کو بھی 3 اسٹار قرار دیا گیا۔