ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند ، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند

شدید دھند ، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

 موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی مکمل بند کر دی گئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔