صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز اور شہبازشریف کیخلاف الیکشن  لڑیں گی

صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز اور شہبازشریف کیخلاف الیکشن  لڑیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی  ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال اور والدہ کا کہنا ہے کہ  صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز اور شہبازشریف کے خلاف الیکشن  لڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی  ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز کے خلاف الیکشن  لڑیں گی،صنم جاوید شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی،صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی،صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے، صنم جاوید پر آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے۔ باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

پی  ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے۔

صنم جاویدکی والدہ روبینہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی جیل اور داماد جیل میں ہے۔