قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، خواجہ آصف

قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہر کی قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سیالکوٹ میں  خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر الزامات لگے ہیں، بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں،ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر پروگرام کریں،کس نے کہا تھا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاؤ،الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا،ہماری حکومت میں جو عثمان ڈار کے گھر پر واقع ہوا میں نے اس پر مذمت کی تھی،میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سےکہیں بھی کوئی تعلق نہیں،میری جمہوری عمل سے سیاست کو ترجیح دیتا ہوں،عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کاروائی کے متعلق  مجھے علم نہیں۔

خواجہ آصف نے  مزید کہا کہ ان واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،ممکن نہیں تین حلقوں سے الیکشن لڑا جائے،ساتھیوں کی مشاورت سے کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے فیصلہ کروں گا۔