محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، مریضوں کی شکایات پر سیکر ٹری صحت کو فون

 محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، مریضوں کی شکایات پر سیکر ٹری صحت کو فون
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، مریضوں ،تیمارداروں کی سی ٹی سکین کی رپورٹس تاخیر سے ملنے کی شکایات پر سیکر ٹری صحت کو فون کردیا اور کہا کہ ہسپتال والے 24گھنٹے میں سی ٹی سکین،ایم آئی آر رپورٹس دینے کےپابند ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں ،تیمارداروں کی سی ٹی سکین کی رپورٹس تاخیر سے ملنے کی شکایات کی۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین کی رپورٹس3،3روز بعد ملتی ہیں۔وزیر اعلی نے شکایات کی تصدیق کے بعدایکشن لیتے ہوئے سیکر ٹری صحت کو فون کردیا اور ہسپتال انتظامیہ کو 24گھنٹے کے اندرسی ٹی سکین،ایم آئی آر رپورٹس دینے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نے رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہو گی،سی ٹی سکین ،ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا،رپورٹس کی مریضوں کو بروقت فراہمی کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ساتھ ہی زیر علاج بچوں کی عیادت کی، ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ نے زیر علاج بچوں کی ماؤں سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا، ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کےعلاج معالجے کے حوالے سے ہدایت کی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا، اپ گریڈیشن منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات دی جبکہ اپ گریڈیشن کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔