سرکاری خزانے سے فنڈز کے اجرا کا سلسلہ جاری

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق مختلف بار ایسوسی ایشنز کو7 کروڑ50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی مخصوص اور اپنوں کو نوازنے کیلئے سرکاری خزانے سے فنڈز کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔

 وزیراعلی پنجاب نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے گرانٹس کی منظوری دی۔ جبکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون نے وزیر اعلی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

 حکام کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی بار کیلئے 1 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ منظور کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ دو سالوں میں وکلا کی فلاح بہبود کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹس حکومت پنجاب کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے۔