(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مالی سال کے پہلے5 ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی۔
اقتصادی امورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تانومبر5ارب ڈالرز سےزیادہ کابیرونی قرضہ لیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 48کروڑ72 لاکھ ڈالرزیادہ ہے، آئی ایم ایف سے ایک ارب16کروڑ ڈالرز ملے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 67 کروڑ ڈالرز قرض دیا جبکہ عالمی بینک نے53 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز قرضہ دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران مختلف ممالک سے قرض کی مد میں58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملے، سعودی عرب نے آئل فیسیلٹی کی مد میں50کروڑ ڈالرز جبکہ چین نے5کروڑ49لاکھ ڈالرزفراہم کیے۔