ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی قبول، الیکشن کمیشن نے تنبیہ کردی

Fawad Ch, Azam Sawati
کیپشن: Fawad Ch, Azam Sawati
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی کو قبول  کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ  آئندہ محتاط رہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی, وفاقی وزیر  اعظم سواتی کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔ اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے،اس سے قبل فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔