ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹوپالیسی تبدیل، گاڑیاں کتنی مہنگی ہوں گی؟

Cars prices in Pakistan
کیپشن: Cars in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   گاڑیوں کے ٹیرف سے متعلق آٹوپالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ،  گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، وزارت خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت تجارت سے آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز طلب کر لی ہیں۔  
 ذرائع کے مطابق  منی بجٹ میں گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا  فیصلہ واپس لیا جارہا ہے ۔  گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد تک دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایک بار پھر سے عائد کرنے پر بھی غور کیا ہے تاہم 1000 سی سی سے کم گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ بجٹ کے دوران گاڑیوں کا سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا تھا جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دیا تھا۔  
 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی اور ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی وجہ سے  گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی لیکن کمپنیوں نے چند ماہ بعد ڈالر ریٹ بڑھنے کے باعث گاڑیوں کی قیمت ڈیڑھ سے دو لاکھ تک مزید بڑھا دی، اب حکومت یہ ٹیکس چھوٹ بھی اگر ختم کر دیتی ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید ایک سے دو لاکھ روپے تک فرق پڑے گا۔ 
 دوسری طرف کمپنیوں نے عوام تک ریلیف پہنچنے ہی نہیں دیا ۔ ٹیکس چھوٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوئی لیکن عوام کو گاڑیاں ڈیلور ہی نہیں  کی گئیں، کورونا کے باعث گاڑیوں کے پارٹس کی شمپنٹ متاثر ہونے اور ڈالر کے ریٹ میں اضافے  کا بہانہ بنا کر گاڑیوں کی ڈیلوری میں تاخیر کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer