اب بنیں گی شہر میں نئی سڑکیں۔۔۔اربوں روپے جاری

اب بنیں گی شہر میں نئی سڑکیں۔۔۔اربوں روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نئی سڑکیں بنانے کیلئے چار ارب دس کروڑ روپے جاری، لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں نئی سڑکیں بنائی جائیں گی۔

 محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی سڑکیں بنانے کیلئے چار ارب دس کروڑ روپے جاری کر دئیے۔ اس گرانٹ سے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں نئی سڑکیں بنیں گی۔ محکمہ خزانہ نے رقم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اکاونٹ میں منتقل کر دی ہے ۔لاہور شہر کے مضافات میں نئی سڑکیں بنیں گی جبکہ پرانی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور منصوبے کو بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منصوبے کے لیے 4 ارب 60کروڑ کا بجٹ سلانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوگا۔ خالد بٹ چوک پر انڈر پاس ،گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اوور کی تعمیر   ہوگی،سگنل فری کوریڈور  کی تکمیل سے گلبرگ سے ڈیفنس  بغیر کسی رکاوٹ کے گزرسکےگی۔ ابتدائی پلاننگ میں پورے کوریڈور پرٹریفک کوگلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری موومنٹ فراہم کی جائے گی۔

خالد بٹ چوک پر چار لین ڈیول کیرج وے دو طرفہ انڈر پاس اور گھوڑا چوک پر کیولری گراؤنڈ سےڈیفنس موڑ کی جانب تین رویہ سنگل سائیڈ فلائی اوور بنایا جائے گا۔ سنٹر پوائنٹ پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے  نئے یوٹرن کی تعمیر ۔ ڈیفنس موڑ اور والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے ۔