رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

Ring Road Lahore
کیپشن: Ring Road Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں مہنگائی سے تنگ شہریوں کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑےگا، لاہور میں جہاں ہر چیز مہنگی ہوئی وہاں رنگ روڈ کا سفر بھی مہنگا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ لاہور پر کار اور جیپ کا ٹول ٹیکس پینتالیس سے بڑھا کر پچاس روپے کر دیا گیا ہے، نئے ٹول ٹیکس کا نفاذ آج سے ہو گا. ویگن ،کوسٹر کا ٹول ٹیکس 90سے 100روپے کر دیاگیا جبکہ بس کا ٹول ٹیکس 230سے250روپے کر دیاگیا ہے۔
لوڈر ٹرک،ڈمپر،پک اپ کا ٹول ٹیکس 270سے300روپے کردیاگیا، ٹرک ،اور ٹرالر کا ٹول ٹیکس 450سےبڑھا کر500روپے کر دیاگیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer