ناموربا لی ووڈ ادا کارہ کو رونا کا شکا ر

ناموربا لی ووڈ ادا کارہ کو رونا کا شکا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اداکارہ راکول پریت سنگھ میں بھی مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ ان دنوں فلم ’مے ڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن بھی شریک ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق بھارت میں کورونا وائرس کے وار جاری اور اس سے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شہری محفوظ نہیں ہے۔ کئی نامور اداکاروں اور اداکاراو¿ں میں کورونا کی تشخیص کے بعد اب راکول پریت بھی وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔اداکارہ راکول پریت سنگھ نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ طبیعت کافی بہتر ہے اور وہ آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے حالیہ دنوں میں رابطے میں آنے والے افراد سے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer