سونا اچانک سستا ، حیران کن کمی

سونا اچانک سستا ، حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں منگل کے روز سونا 150روپے فی تولہ سستا ہوگیا ۔سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور جیولرز نے سونا سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں سونا سستا ہونے سے اسکی تجارت بہتر ہوگی
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 150 روپے فی تولہ کمی دیکھی گی جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 700 روپے رہی اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا. 1لاکھ 3ہزار 308روپے میں فروخت ہوا اور 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزار 612 روپے ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1260روپے فی تولہ رہی ۔سونے کے صارفین نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ 400 روپے کمی ناکافی ہے سونا مزید سستا ہونا چاہیئے جبکہ جیولرز کہتے ہیں سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے سونا سستا ہونے سے گاہک صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer