انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار حمزہ شہباز، جیل بیٹھ کر سب کنٹرول کر رہا

انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار حمزہ شہباز، جیل بیٹھ کر سب کنٹرول کر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کا زمہ دار حمزہ شہباز ہے جو کہ جیل سے بیٹھ کر قیمتیں کنٹرول کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گھر پر قرنطینہ ہیں اور طبعیت بہتر ہے۔ عوام جلد ریکوری کی دعا کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ورکنگ اور نئی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ لی اور صحت عناصر دشمنوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں کو سراہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعہ اب بڑے فوڈ چین فرنچائز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے جا رہی ہے۔ انڈوں کی بڑھتی قیمتوں پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولٹری سے منسلک تمام کاروبار ایک ہی خاندان چلا رہا تھا جو کہ اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرتا تھا، اب بھی شک ہے کہ حمزہ شہباز جیل میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کے زریعے قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

کھلے دودھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کیا جائیگا جس کے تحت کھلے دودھ پر پابندی لگا دی جائیگی، سفارشات منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی گئیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ تیز ہے۔

لاہور جیسے شہر میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، لاہور میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث وزیر اعلیٰ بھی کرونا کی زد میں آ گئے۔ دعا کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ جلد صحت یاب ہو جائیں، وزیر اعلیٰ خود کو گھر پہ قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو ایا ہے جس کے بعد وزیر اعلی کے قریبی لوگوں اور صوبائی وزرا جو کہ ان سے رابطے میں تھے ان کے کرونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی دائرہ کار کو وسیع کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں ایکسپائر اشیاء لیبل تبدیل کر کے فروخت کی جاتی ہیں جہاں اب فوڈ اتھارٹی پہنچے گی اور ان اشیاء کے فروخت کی چین کو ختم کروائے گی، چند ٹکوں کے لیے عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer