عثمان بزدار کی شہریوں سے دعاؤں کی اپیل

عثمان بزدار کی شہریوں سے دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤ ں سے طبیعت بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ صوبے کے ضروری سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔ عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وباء کے دوران احتیاط کریں۔ انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے گا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔ عوام ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت صبح سے ناساز تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عثمان بزدارنے خود گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔ قبل ازیں ڈاکٹرز نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کو عارضی طور پر تمام سیاسی و دفتری مصروفیات ترک کرکے آرام کا مشورہ دیا تھا۔