پولیس اشتہاریوں کے بوجھ تلے دب گئی

پولیس اشتہاریوں کے بوجھ تلے دب گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبداللہ شریف) شہر میں قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے 10 ہزار 583 اشتہاری پولیس ریکارڈ میں موجود ہیں، لاہور پولیس عدالتی احکامات کے باوجود اشتہاریوں کو پکڑنے میں ناکام، عدالتی احکامات پر عملدر آمد کے لیے لاہور پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کا تمام تر مالی بوجھ تھانوں پر ڈال دیا۔   

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پولیس کو اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے احکامات دیئے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے تھانوں کی نفری کو اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک تو دے دیا مگر کوئی فنڈز نہ دیئے۔

تھانوں کی نفری اب اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے اپنی جیب سے اخراجات کرنے پر مجبور ہیں، اس طرح کرپشن کا بھی فروغ نہ رہا اور مدعی مقدمہ خود پیسے دینے پر مجبور ہو گئے ہیں، شہر میں قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے 10 ہزار 583 اشتہاری پولیس ریکارڈ میں موجود ہیں۔

رواں سال پولیس نے مزید 5084 ملزمان کو عدالتوں سے اشتہاری قرار دیا جبکہ لاہور پولیس نے اے کیٹیگری کے صرف 1097 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔

 لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw