ٹریفک چالان جمع کروانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

ٹریفک چالان جمع کروانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - E-Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ٹریفک چالان اب ایزی پیسہ کی مدد سے بھی ادا کیے جا سکیں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس نے ایزی پیسہ کے ذریعے چالان جمع کرنے پر ورکنگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 30 لاکھ سے زائد افراد ایزی پیسہ یا دیگر موبائل سروسز سے پیسوں کی ٹرانزیکشن کرتے ہیں۔ اسی ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے اکاﺅنٹ پر موبائل سروس کے ذریعے چالان جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو چالان جمع کرانے کے لیے بینک میں نہیں جانا پڑے گا۔ آئندہ چند روز میں چالان موبائل سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer