’’دی لیجنڈ آف مالا جٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

’’دی لیجنڈ آف مالا جٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کے نوجوان ٹیلنٹڈ ہدایت کار بلال لاشاری کی شاہکار فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فواد خان مولا جٹ جب کہ حمزہ علی عباسی نوری نت کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

نوجوان ہدایت کار بلال لاشاری کی شاہکار فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جسے چند ہی گھنٹوں میں بے پناہ مقبولیت مل گئی۔  

فلم میں اداکار فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے کرداروں میں منفرد ہی نظر آئے، اداکارہ عمائمہ ملک اور ماہرہ خان سمیت اداکار شفقت چیمہ اور نیئر اعجاز بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں

فلم کو کمال مہارت سے بنایا گیا ہے اور فلم میں ایکشن سمیت رومانس بھی شامل ہے۔  

واضح رہے کہ اصل مولا جٹ فلم کے پرڈیوسرز نے اس فلم پر عدالت میں کیس بھی رکھا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ لیجنڈ آف مولاجٹ آئندہ سال اسی نام سے ریلیز ہوتی ہے یا نہیں۔