ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کے صاحبزادے شیر خان کی سالگرہ تقریب

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کے صاحبزادے شیر خان کی سالگرہ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کے صاحبزادے اور سابق کمشنر  لاہور ڈویژن مریم خان کے بھتیجے شیر خان کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیملی  کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء نے شیر خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، خوشحالی، کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران شیر خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا، جبکہ شرکاء نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر لاء افسران اور وکلاء نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کو بھی صاحبزادے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور شیر خان کے لیے ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک عزیز و اقارب نے شیر خان کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارے اور سالگرہ کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شیر خان کے لیے کامیاب، خوشحال اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا کی۔سالگرہ کی تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے یادگار لمحات کو کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔