ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم ملک گیرہڑتال اوراسلام آبادکی جانب مارچ کرینگے،امیرجماعت اسلامی

پٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ہم ملک گیرہڑتال اوراسلام آبادکی جانب مارچ کرینگے،امیرجماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مال روڈفیصل چوک میں جماعت اسلامی لاہورکادھرنا جاری ہے ۔  امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنےکےشرکاءسےخطاب کرتے ہوئے ہڑتال اور مارچ کا اعلان کردیا ۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا مہنگائی کیوجہ سےلوگوں کےچولہےٹھنڈےہوگئےہیں،مال روڈپرخواتین مہنگائی کیخلاف احتجاج کررہی ہیں،خواتین جماعت اسلامی کی جدوجہدمیں شانہ بشانہ شریک ہیں۔
مہنگائی اس قدربڑھ چکی کہ مردکی آمدنی سےگھرکاخرچ نہیں چل رہا،لیوی ختم نہ کروہم دھرناختم نہیں کرینگے۔
ہم ملک گیرہڑتال اوراسلام آبادکی جانب مارچ کرینگے،حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس واپس لے۔پٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا