سٹی42: صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔
محمد اویس چوہدری نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے تحریری معاہدے پر فوری عملدرآمد کرے، کیونکہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ٹرانسپورٹرز کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل قیمتوں میں ردوبدل کا 15 روزہ طریقہ کار فوری نافذ کیا جائے، کیونکہ روزانہ قیمت بدلنے سے کرایوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت اپنے تحریری وعدے کی پاسداری یقینی بنائے، جبکہ 15 روزہ ڈیزل قیمتوں کا نظام ٹرانسپورٹرز کو کاروباری استحکام فراہم کرے گا۔
محمد اویس چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت اور سپلائی چین کا اہم حصہ ہیں، اس لیے حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔