ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا جلد ہی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی والدہ سونیتا آہوجا بھی بیٹے کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی۔
فلم ’ہیرو کی ہارورین‘ کے میکرز نے یش وردھن آہوجا کے بالی ووڈ ڈیبیو کا اعلان کردیا ہے، جس میں وہ اداکارہ نتانشی گوئل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سونیتا آہوجا بھی اس کا حصہ ہیں اور وہ فلم میں یش وردھن کی والدہ کا کردار نبھائیں گی۔
’ہیرو کی ہارورین‘ کی دیگر کاسٹ میں جیمی لیور، چنکی پانڈے، برجندر کالا اور سمرات کور رندھاوا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ساجد خان کر رہے ہیں، جبکہ شوبھا کپور، ایکتا آر کپور اور امر بٹالا پروڈیوسرز ہیں۔
فلم 7 جنوری 2027 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
گووندا اور سونیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق حالیہ خبروں اور مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان یش وردھن کا بالی ووڈ میں باقاعدہ آغاز آہوجا خاندان کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔