وقاص احمد:ستوکتلہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں نوجوان لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21سالہ شیزا نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ شیزا کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہےْ۔
دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ 30 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زہریلی چیز پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
پولیس کے مطابق سرمد نامی نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔