ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر پمز کی وضاحت سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر پمز کی وضاحت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پمزانتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز اسلام آباد لایا گیا،بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے چیک اپ کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے 2 ماہرین بھی موجود تھے،دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے کیے۔ 

پمز انتظامیہ کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ مرتب کرلی، مریض کی رازداری اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر پمز طبی رپورٹ میں شامل خفیہ طبی معلومات جاری نہیں کرے گا ۔