ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ناچاقی سے تنگ نوجوان نے زہر پی لیا، ہسپتال منتقل

گھریلو ناچاقی سے تنگ نوجوان نے زہر پی لیا، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ہربنس پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ 30 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زہریلی چیز پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق سرمد نامی نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔