وقاص احمد:شاد باغ کے علاقے میں لفٹ دینے کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کاظم اور حسنین کو حراست میں لے لیا۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔